Monday, May 13, 2024

18 ویں ترمیم کے بعد بجٹ کا بہت بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے ، فواد چودھری

18 ویں ترمیم کے بعد بجٹ کا بہت بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے ، فواد چودھری
June 22, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے 18 ویں ترمیم کے بعد بجٹ کا بہت بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے۔

فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا 1800 ارب روپے سندھ حکومت کو دے چکے ہیں۔ گھوٹکی اور بدین کے لئے کروڑوں روپے دیئے گئے لیکن پیسے کہاں گئے۔ جو پیسے ان کو دیں وہ باہر کے ممالک منتقل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے پیسے سے لندن، دبئی اور پیرس میں جائیدادیں خرید لی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا عوام نے ہمیں ایک دوسرے پر کتابیں پھینکنے کے لئے اسمبلی میں نہیں بھیجا۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ خطاطی سیکھ لے اور نعرے لکھ کر پیچھے بیٹھ جائے۔

فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کو پتا ہی نہیں انکا لیڈر کون ہے، کبھی مولانا اور کبھی شہبازشریف لیڈر بن جاتے ہیں۔ شہباز شریف کا اپنی ہی پارٹی میں کنٹرول نہیں۔ اپوزیشن لیڈر صرف اسمبلی میں تقریر کرتے ہیں لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے۔