Friday, May 10, 2024

19 روز گزر گئے، سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کیلئے چھلاوہ

19 روز گزر گئے، سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کیلئے چھلاوہ
September 27, 2020
لاہور (92 نیوز) سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا ،19 روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس مرکزی ملزم عابد علی کا کوئی سراغ نہ لگا سکی۔ زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا!!!، سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا۔ 19 روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس مرکزی ملزم عابد علی کا کوئی سراغ نہ ناکام ہے۔ ملزم عابد علی چند روز قبل تک اپنے رشتے داروں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ ادھرملزم عابد ملہی کے علاقے غیر میں ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں علاقہ غیر کے لئے بھی روانہ ہوچکی ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھا دیا ہے، اور عابد ملہی کے متعدد رشتے داروں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔ پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف خاکے بھی جاری کیے تھے جو کار آمد ثابت نہ ہو سکے۔ ادھر سینیٹر قرةالعین مری نے پولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کیس میں اب تک ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے سینیٹر قرةالعین کو آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی روزانہ کی بنیاد پر کیس کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی سے بریفنگ لے رہے ہیں اور پُر امید ہیں کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔