Saturday, July 27, 2024

18 روٹرز والے ڈرون ’’وولو کاپٹر‘‘ کی کامیاب پرواز

18 روٹرز والے ڈرون ’’وولو کاپٹر‘‘ کی کامیاب پرواز
November 27, 2022 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) - 18 روٹرز والے ڈرون ’’وولو کاپٹر‘‘ نے کامیاب پرواز کا مظاہرہ کیا۔

یہ 18 روٹرز پر مشتمل مسافرڈرون ہے، جسے وولو کاپٹر، کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں دو افراد سوار ہو سکتے ہیں، حال ہی میں ڈرون نے فرانس میں اپنی کامیاب پرواز مکمل کی ہے، جس میں 500 میٹر کا سفر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔

2024 پیرس اولمپکس کے دوران اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، کمپنی اسے آئندہ 3 سال میں ایئر ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔