Saturday, September 24, 2022

18 سال بعد کیویز کی شاہینوں کے دیس آمد

18 سال بعد کیویز کی شاہینوں کے دیس آمد
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔ 18 سال بعد کیویز کی شاہینوں کے دیس آمد ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ ڈی آر ایس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا اسٹیٹس بدل دیا گیا۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہو گی۔ نیوزی لینڈ کے پاکستان آنے پر سابق اور موجودہ کرکٹر پر جوش ہیں۔

ہوٹل پہنچنے پر مہمان ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا ٹیسٹ  منفی آنے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 ستمبر سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی  ہو گیا۔ ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار تک مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز   میں ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔