افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب خودکش دھماکہ،18 افراد ہلاک
جلال آباد ( 92 نیوز) افغانستان عید کے تیسرے روز بھی دھماکے سے لرز اٹھا ۔ عید کے دوسرے روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس میں 18 افراد ہلاک جب کہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
افغانستان میں عید کے تین دنوں میں یہ دوسرا دھماکہ ہے ، اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 26افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوئے تھے ۔
طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید کے تین ایام میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا ، افغانستان میں عید کا پہلا روز تو پرسکون گزرا مگر دوسرے روز اور تیسرے روز میں ہونے والے دھماکوں نے معاہدے کی عملدآری پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔