Saturday, July 27, 2024

17 فروری سے پہلے واپس آجائیں ، ملکر مرکز جائینگے، فاروق ستار

17 فروری سے پہلے واپس آجائیں ، ملکر مرکز جائینگے، فاروق ستار
February 13, 2018

 کراچی (92 نیوز) فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کو ایک اور موقع دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بہادر آباد کی رابطہ کمیٹی کو کہتا ہوں 17 فروری سے پہلے واپس آجائیں مل کر مرکز جائینگے ۔
فاروق ستار نے کہا کہ مسئلہ ٹکٹ کا نہیں اختیار کا تھا ۔ بات مائنس ٹو تک جا پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں خالد مقبول کسی کا آلہ کار بن گئے ۔
ادھر نیوز کانفرنس کے دوران مئیر کراچی وسیم اختر اور فروغ نسیم بھی بننے نشانہ ۔ فاروق ستار نے کہا کہ مئیر کراچی کے اجلاس میں اگر آدھے سے زیادہ یوسی چئینر مین بھی نا جائیں تو وسیم اختر کو بھی پی آئی بی آجانا چاِہِیئے ۔ وسیم اختر ٹرانسفر پوسٹنگ بندھ کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو لیڈر ماننے والے فروغ نسیم سابق صدر کیلئے راہیں ہموار کر رہے ہیں ۔
فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ کا نشان الگ نہیں ہوسکتا ۔ اگر مجھے نکالا گیا تو کوئی بھی سربراہ تین ماہ سے زیادہ ٹک نہیں سکتا ۔ میرے ساتھ ایک اور سیٹ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
ادھر فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا ہی تھا کہ پارٹی آئین فاروق ستار کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ۔
آرٹیکل تیرہ کے مطابق دوتہائی اکثریت کے فیصلےکے ذریعے کسی بھی خالی عہدے پر تقرری ہو سکتی ہے ۔
ایم کیوایم کے آئین کے مطابق رابطہ کمیٹی پارٹی کا سب سے اعلیٰ اختیاراتی فورم ہے ۔ رابطہ کمیٹی کسی بھی عہدیدار کو ہٹا سکتی ہے اور دوتہائی اکثریت کے ذریعے فیصلہ بھی قابل عمل نہیں ۔
ایم کیوایم آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 4 سال بعد ہی ہو سکتے ہیں