Monday, May 13, 2024

16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا

16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا
February 14, 2021

بہاولپور (92 نیوز) 16 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا۔ دفاعی چیمپئن میر نادر مگسی دوسرے نمبر پررہے۔

صاحبزادہ سلطان نے دفاعی چیمپئن میر نادر مگسی کو شکست دے دی- صاحبزادہ سلطان نے 385 کلومیٹر پر محیط طویل ٹریک دو مرحلوں میں تین گھنٹے 18 منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کیا- نادر مگسی دوسری جبکہ محمد جعفر تیسری پوزیشن پر رہے۔

چولستان کے صحرا میں دوسری موٹر بائیک ریس میں دفاعی چیمپئن معین خان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ معین خان نے 25 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے عبور کیا- دوسری پوزیشن ضیغم چوہان کے نام رہی۔

چھٹی کے روز جیپ ریلی کو دیکھنے کے لئے صحرا ریگستان میں شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔ صحرا چولستان میں پیراگلیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔