Tuesday, May 21, 2024

16 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

16 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا
February 12, 2021

ملتان (92 نیوز) 16 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ۔ پری پیئرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کے 230 کلومیٹر طویل ٹریک پر 70 سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

گاڑی کو ریس دیتے ماہر ڈرائیورز چولستان کے پر خطر راستوں پر اپنی گاڑیاں دوڑانے کو بے تاب ہیں کیونکہ بہاولپور کے صحرا چولستان کے مقام پر 16 ویں جیپ ریلی کا میلہ جو سج چکا ہے ۔ ٹائٹل کے دفاع کے لئے مشہور ریسر نادر مگسی میدان میں اترے تو انکے مدمقابل صاحبزادہ سلطان بھی جیت کے لئے پر جوش دکھائی دیئے۔

جیپ ریلی میں 70 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل پری پیئرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کا آغاز ٹی ڈی سی پی چیئرمین سہیل احمد چیمہ نے فلیگ آف کیا ۔ شائقین بھی ریلی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

230 کلومیٹر ٹریک کو ریت کے ٹیلوں اور جھاڑیوں نے مزید چیلجنگ بنایا تو ملک بھر سے آئے شائقین نے بھی اپنے پسندیدہ ریسرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خوب داد دی-