Thursday, May 9, 2024

16 سالہ حاجی محمد  مسیحا کا منتظر

16 سالہ حاجی محمد  مسیحا کا منتظر
October 17, 2019
ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز)  ڈیرہ غازی خان کے علاقے گدائی کا رہائشی اور گردوں کے عارضے میں مبتلا 16 سالہ حاجی محمد  زندگی کے لئے مسیحا کا منتظر ہیں ۔ 16 سالہ حاجی محمد گزشتہ نو برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے ، ڈاکٹروں نے زندگی بچانے کے لئے گردوں کا ٹرانسپلانٹ لازم قرار دے دیا ہے  جب کہ غریب کے پاس  اتنے وسائل نہیں کہ  ٹرانسپلانٹ  کرا سکے ۔ حاجی محمد کا والد نجی کمپنی میں  18 ہزار روپےماہانہ  پر کمپیوٹر آپریٹر ہے جس کےذمہ مزید تین بچوں کی کفالت بھی ہے۔ حاجی محمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور مخیر حضرات اسکا علاج کرانے کیلئے مدد کریں۔ غریب گھرانے کا چولہا غربت کی وجہ سے پہلے ہیں ٹھنڈا پڑ چکا ہے لیکن بچے کی بیماری نے گھر کو بھی گروی رکھوا دیا ہے ۔