Friday, March 29, 2024

16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان

16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان
January 14, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

اوگر کی جانب سے سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ 30 روپے فی لٹر لیوی کے حساب سے کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔