16 جون کو پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) - 16 جون کو پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 34 میں سے 32 شرائط پوری کردیں۔
2018 تک پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پر عمل کر دیا تھا، پاکستان کو 4 سال صرف چھ شرائط کی بنیاد پر گرے لسٹ میں رکھا گیا۔