Thursday, April 18, 2024

16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی ارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول ساڑھے 8 روپے، ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے، اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔