Friday, May 17, 2024

15فروری تک ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ حکومتی شٹ ڈاؤن کردوں گا، ٹرمپ

15فروری تک ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ حکومتی شٹ ڈاؤن کردوں گا، ٹرمپ
January 26, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق کہا کہ 15فروری تک ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ حکومتی شٹ ڈاؤن کردوں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میکسیکو سرحد کے حوالے سے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 15 فروری کے بعد وہ اپنے تمام آئینی اختیارات استعمال کرکے فیصلہ لیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر ہماری قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے قبل ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سمجھوتا طے پایا تھا۔ شٹ ڈاون کے خاتمے کیلیےامریکی سینیٹ نے ڈیل منظور کرلیا ہے۔ شٹ ڈاون ختم کرنے کیلیےڈیل پر اب ایوان نمائندگان میں بحث ہو گی۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں ری پبلکن رہنما چک شومر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے صدر ٹرمپ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کے صبر کی داد دیتے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔