Friday, February 3, 2023

150 ممبر استعفے دے دیں گے تو قانون سازی ہو گی نہ اسمبلی چل سکتی ہے ، ایاز صادق

150 ممبر استعفے دے دیں گے تو قانون سازی ہو گی نہ اسمبلی چل سکتی ہے ، ایاز صادق

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے 150 ممبر استعفے دے دیں گے تو قانون سازی ہو گی نہ اسمبلی چل سکتی ہے۔

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو سوچنا چاہیے وہ کدھر جا رہے ہیں۔ ایسا کرنے والوں نے پارٹی کی خدمت نہیں کی۔ اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

 انہوں نے کہا سی ای سی میٹنگ میں دونوں اطراف کھیلنے والوں کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ دوبارہ الیکشن کا کہنا آسان ہے۔ پی ڈی ایم ارکان گھر نہیں بیٹھیں گے وہ میدان جنگ میں ہوں گے اور یہ سلسلہ حکومت کے گھر جانے تک جاری رہے گا۔