Friday, March 29, 2024

15 ستمبر کے بعد پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بلانے کی اجازت

15 ستمبر کے بعد پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بلانے کی اجازت
August 18, 2020
 لاہور  (92 نیوز) 15 ستمبر کے بعد پہلے مرحلے میں کونسی کلاسیں لگیں گی فیصلہ ہو گیا۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو بلانے کی اجازت ہو گی۔ تمام طلبہ کو ایک دن اسکول بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جو بچےاسکول آئیں گے ان کو دوسرے دن چھٹی ہو گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں کو ایس او پیز بتا دیئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پچیس اگست تک اسکولوں سے بچوں کو اسکول بلانے کا پلان مانگ لیا۔ نرسری سے چوتھی کلاس کے بچوں کو سکول بلانے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ وزیرتعلیم مراد راس کی نجی اسکولوں کے نمائندوں سے ملاقات میں فیصلہ ہوا۔