Friday, April 19, 2024

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، وزیرِتعلیم پنجاب

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، وزیرِتعلیم پنجاب
September 7, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرِتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے 15 ستمبر سے پنجاب کے تعلیمی ادارے نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے کھول دئیے جائیں گے۔ https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1302873318014488576?s=20 ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کیا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے 22 ستمبرسے اسکول کھولے جائیں گے۔ 30 ستمبر سے پنجاب بھر کے تمام اسکول پرائمری سطح پر بھی کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکولز کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کی حاضری کی اجازت ہوگی۔ اسکولز میں ڈبل شفٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔