Sunday, May 12, 2024

15 جون تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا، شفقت محمود

15 جون تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا، شفقت محمود
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں 15 جون تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا، او لیول کے امتحانات اکتوبر نومبر میں ہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے تمام سیاحتی مقامات بھی آٹھ سے سولہ مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔