Tuesday, April 23, 2024

15 رکنی برطانوی وفد کا لاہور میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب کا دورہ

15 رکنی برطانوی وفد کا لاہور میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب کا دورہ
June 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - 15 رکنی برطانوی وفد نے لاہور میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا۔

برطانوی وفد کا گورودوارہ پہنچنے پر پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔

غیر ملکی مہمانوں نے گورو گرنتھ صاحب جی کے سامنے ماتھا ٹیکا، اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سردار امیر سنگھ کی جانب سے برطانوی وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہندو اورسکھ شہریوں کے مذہبی مقامات پر سالانہ بنیادوں پر کروائے جانے والے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔

برطانوی وفد کو پاکستان میں بسنے والے ہندو اور سکھ شہریوں کوی جانے والی مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان میں دئیے گئے حقوق کے حاصل ہونے کی بابت بھی آگاہ کیا گیا۔ سردار امیر سنگھ نے برطانوی وفد کے ارکان کو سروپے پیش کرنے کے علاوہ انہیں اعزازات سے بھی نواز۔

اس موقع پر برطانوی وفد کا کہنا تھا کہ بلا شبہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام اس حوالے سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔