Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کل سے کھیلی جائیگی

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کل سے کھیلی جائیگی
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ کل سے 6 نومبر تک پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

چیمپیئن شپ کے حوالے سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور کامران احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ میں کل 23 میچ منعقد ہوں گے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ انٹرنیشنل رینکنگ پوائنٹس کی حامل ہے جس میںانٹر نیشنل رینکنگ والے 9 مقامی اور 15 انٹرنیشنل غیرملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق 4 مختلف ممالک سے ہے جن میں مصر، ہانگ کانگ، امریکہ اور کویت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ سال2000 میں کھیلی گئی تھی جس کی انعامی رقم 6000 امریکی ڈالر تھی۔ رفتہ رفتہ اس انعامی رقم میں اضافہ ہوتا گیا تاکہ اسکواش کے کھیل کو فروغ دیا جا سکے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی اس کورٹ میں آکر اپنا کھیل پیش کریں۔ رواں برس اس چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 20000 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کامران احمد نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمیئن شپ کی مدد سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے سے پاکستان کی کھیلوں سے محبت او رملک کے مثبت تصورکو اجاگر کیا جا سکے گا جو پاکستان کو دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔

ٹورنا منٹ ڈائریکٹر نے کھیلوں کے فروغ میں پاکستان نیوی کا بھرپور ساتھ دینے پر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تعاون کو بھی خوب سراہا۔