Thursday, May 9, 2024

14سالہ نعمان نے 30 سیکنڈ میں 20 ہوپس اوورکر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

14سالہ نعمان نے 30 سیکنڈ میں 20 ہوپس اوورکر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
March 25, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( 92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے 14 سال کے نعمان نے برطانیہ کے شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ نعمان نے تیس سیکنڈز میں بیس ہوپس اوور کئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے کم عمر نعمان نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ چودہ سال کے نعمان نے تیس سیکنڈز میں بیس ہوپس اوور کئے۔ نعمان 39 ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کا شاگرد ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ہوپس اوور کا ریکارڈ برطانیہ کے ٹوبیئس فٹزپیٹرک کے پاس تھا جس نے تیس سیکنڈ میں 17 ہوپس اوور کئے،نعمان نے اتنے ہی وقت میں بیس ہوپس اوورکرکے برطانوی نوجوان کا ورلڈ ریکارڈ توڑا۔

نعمان 39 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کا شاگرد ہے۔ عرفان محسود کے کلب کے چار دیگر بچےبھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔