Friday, April 19, 2024

148 مشکوک پائلٹس کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی، غلام سرور

148 مشکوک پائلٹس کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی، غلام سرور
June 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے مشکوک پائلٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں چار گھوسٹ پائلٹس فارغ کر دیئے، سول ایوی ایشن کے 5 افراد معطل کردیئے۔ ویب سائٹ پر 148 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔ غلام سرور خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جتنے بھی پائلٹس کیخلاف کارروائی ہوئی وہ سب 2018 سے پہلے بھرتی ہوئے تھے، 2018 کے بعد ہماری حکومت نے کوئی نئی بھرتیاں نہیں کیں۔ پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیاـ وزیر شہری ہوا کہتے ہیں کہ مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی تعداد 262 ہے، 34 پائلٹس ایسے ہیں جن کی جگہ کسی نے پیپر دیئے، سب سے زیادہ 141 پائلٹس پی آئی اے کے ہیں، ویب سائٹ پر مشکوک پائلٹس کی فہرست شیئرکردی گئی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کے5 حکام کو معطل کر دیا گیا ہے، ہم پچھلے ادوار کے گند کی صفائی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد 280 افراد کو جعلی ڈگری پر فارغ کیا، پی آئی اے میں تطہیر کا عمل رواں برس مکمل کیا جائیگا۔