Friday, May 17, 2024

14 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی جنوبی افریقی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا گیا

14 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی جنوبی افریقی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا گیا
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چودہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،کوئنٹن ڈی کوک 21 رکنی اسکواڈ کے قائد ہوں گے۔ پاکستان میں مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

کوئنٹن ڈی کوک کی قیادت میں 21 رکنی پروٹیز ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پروٹیز نے دورہ پاکستان کیلئے کمر کس لی، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کریں گے۔

جنوبی افریقی اسکواڈ میں ٹمبابوما، ایڈن مرکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر، کیگساؤربادا، ڈیوائن پریٹورئیس، کیشو مہاراج، لنگی نگیڈی، راس وین ڈرسن، اینرچ نورچے، ویان ملڈر، لتھوسپامالا، بیرن ہینڈرکس، کائل ویرین، سارل ایروے، کیگس پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لنڈے شامل ہیں۔

ڈیرن ڈوپاؤلن،اوٹینل بارٹ مین پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے، جنوبی افریقی ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کی منظوری دیدی۔

پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی، دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دونوں میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پروٹیز تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔