Wednesday, April 24, 2024

1.4 ٹریلین کے 70 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، وزیراعظم

1.4 ٹریلین کے 70 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، وزیراعظم
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ 1.4 ٹریلین کے 70 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کا اجلاس ہوا، اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کم لاگت کے مکانات کے لیے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام تیار کیا گیا ہے، فورکلوزر قانون کو بالکل صحیح طریقے سے لاگو کیا گیا ہے اور سبسڈی والے مارک اپ کے ساتھ طویل مدتی قرضے ( 20 سال تک) دیئے جا رہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کم آمدنی والی ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے 3 لاکھ روپے کی لاگت کی سبسڈی اور 90% ٹیکس معافی کے نتیجے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ان منصوبوں میں اربن، پیری اربن، اربن ری جنریشن، حکومتی مالی اعانت سے چلنے والے اور نجی شعبے کے منصوبے شامل ہیں۔ ترقیاتی حکام کی طرف سے خودکار ایپلیکیشن ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ ون ونڈو ڈیجیٹل پورٹل کی ترقی سے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تعمیراتی صنعت میں 7.3 ٹریلین روپے سرمایہ کاری سے 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی، گزشتہ روز 130 ارب روپے کی 35 ہزار درخواستیں منظور کیں۔