Sunday, September 8, 2024

14 دن کے اندر اجلاس نہ بلا کر سپیکر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شہباز شریف

14 دن کے اندر اجلاس نہ بلا کر سپیکر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شہباز شریف
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 14 دن کے اندر اجلاس نہ بلا کر سپیکر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنمائوں نے سپیکر اسد قیصر پر کڑی تنقید کی۔ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپیکر نے 14 دن کے اندر اجلاس نہ بلا کر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اسمبلی میں اسپیکر نے میری ایک نہ سنی اور مائیک بند کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے پرامید دکھائی دیئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی عمران خان پر تنقید کے تیر چلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے۔

جے یو آئی ( ف) کے رہنما مولانا اسعد الرحمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا آج اسمبلی میں کردار وزیراعظم کے ذاتی نوکر جیسا تھا۔ اسپیکر سیلیکٹڈ وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں انھیں ایوان میں 22 کروڑعوام کے ترجمان کا کردار نبھانا چاہییے تھا۔