Friday, April 19, 2024

گڈانی شپ یارڈ میں جہاز کو آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق

گڈانی شپ یارڈ میں جہاز کو آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق
November 1, 2016
لسبیلہ (92نیوز)گڈانی شپ یارڈ میں جہازپرلگنے والی آگ سے چودہ افراد جاں بحق  اور ساٹھ زخمی ہوگئے جہاز پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سول اداروں کے ساتھ آرمی اور نیوی کی  ٹیمیں  بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف رہی ۔ تفصیلات کےمطابق تیز بھڑکتی آگ اور دور سے گہرے دھویں کے بادل گڈانی پر موجود تیل کے جہاز کے ہیں  جہاں مزدور اپنی روزی روٹی کمانے  گئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جہاز میں لگی آگ سے چودہ مزدور جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے ۔ آگ نے شدت اختیار کی تو پاک آرمی ،نیوی اور ایئرفورس کی امدادی ٹیمیں بھی ریسکیو کے مشن کے لیے پہنچ گئیں ۔آسمان تک بلند ہوتے شعلے  ریسکیوٹیموں کے لیے چیلنج بنے رہے ۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں حب سے لائے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی  ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گڈانی کے مزدوروں کا گلہ ہے کہ تین برس قبل بھی ایساہی واقعہ ٹھیکے دارکی غفلت سے پیش آیا اس کے باوجود حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے  ۔