Thursday, May 9, 2024

13ویں جنوبی ایشیائی گیمز ، پاکستان نے مزید تین طلائی تمغے جیت لیے

13ویں جنوبی ایشیائی گیمز ، پاکستان  نے مزید تین طلائی تمغے جیت لیے
December 6, 2019
 کھٹمنڈو (92 نیوز) کھٹمنڈو میں جاری 13 ویں جنوبی ایشیائی گیمز میں پاکستان  نے مزید تین طلائی تمغے جیت لیے جس سے  طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 15ہو گئی ۔ پاکستان نے 23 سلور اور 24 برونز میڈلز بھی جیت لیے۔ محمد نعیم نے 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ  میں گولڈ میڈل جیتا ۔ تائیکوانڈو میں ہارون خان اور رب نواز ، ووشو میں  معاذ خان اور ساجد حسین نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ شاہ زیب خیر، فرحان علی، مائرہ کرامت اور سندس نے ووشو میں چاندی اور عبدالخالق نے کانسی    کا تمغہ جیتا۔ صاحب اسرا نے خواتین کی چار سو میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ راجہ محمد حسنین اور محمد عتیق پر مشتمل جوڑی نے بیڈمنٹن مینز ڈبلز میں برانز میڈل حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ میں صائمہ شہزاد اور تائیکوانڈو میں عائشہ نور نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ پاکستان کی مرد و خواتین ہینڈ بال ٹیموں نے اپنے اپنے افتتاحی میچز جیت لیے ۔