Tuesday, April 23, 2024

13ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

13ایس ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
November 1, 2018
لاہور (92 نیوز) آئی جی پنجاب نے تیرہ ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس ڈی پی اوز میں گریڈ سترہ کے اے ایس پیز اور ڈی ایس پی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی عبد الوہاب ایس ڈی پی او گلبرگ، عائشہ بٹ  اے ایس پی پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ تعینات کر دی گئیں۔ فرحت عباس ڈی ایس پی حیدر کمپنی لاہور ،قیصر مشتاق ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور لگا دیئے گئے۔ عاصم افتخار ڈی ایس پی ہائی ٹیک کرائم سکواڈ لاہور، ذوالفقار بٹ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن تعینات کئے گئے ہیں۔ ناصر محمود باجوہ ڈی ایس پی سبزہ زار ،فاتح احمد ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ رضا کار حسین ایس ڈی پی او کاہنہ تعینات، ڈی ایس پی کاہنہ فخر بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ناصر ملک ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد ،محمد خالد ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی ایس پی سبزہ زار تنویر امجد کی خدمات پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔