Sunday, May 19, 2024

پشاور:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

پشاور:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار
September 24, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکاام بناتے ہوئے خزانہ کے علاقے سے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے 5 کلو بارود ، دو دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

سی سی پی او محمد طاہر کے مطابق دہشتگرد ماتمی جلوسوں اور مجالس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔

گرفتار دہشتگردوں میں سے  ایک کا تعلق باجوڑ جبکہ دوسرے کا افغانستان سے ہے۔