Wednesday, April 24, 2024

13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز ، قومی کھلاڑی مجموعی طور پر 45 میڈلز جیتنے میں کامیاب

13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز ، قومی کھلاڑی مجموعی طور پر 45 میڈلز جیتنے میں کامیاب
December 4, 2019
 کھٹمنڈو (92 نیوز) کھٹمنڈو میں جاری 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑی مجموعی طور پر 45 میڈلز جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ کراٹے اور تائیکواڈو کے کھلاڑی چھا گئے ۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے چوتھے روز پاکستانی مرد و خواتین ایتھلیٹس چھا گئے۔ تائیکوانڈو اور کراٹے کی ٹیم نے ایونٹس میں سب سے زیادہ میڈلز بٹورے۔ کراٹے میں باز محمد اور مراد خان نے سونے کے تمغےاپنے نام کیے ۔۔ جبران اسد محسود نے تائیکوانڈو میں سلور میڈل حاصل کیا۔ عذیر رحمان نے 200 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ کراٹے کی 50 کلو گرام کیٹیگری میں نعمان احمد نے سونے کا تمغہ جیتا۔ نرگس ، کلثوم ہزارہ، ثنا کوثر اور صابرہ پر مشتمل خواتین کراٹے ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹینس کے ٹیم ایونٹ میں قومی مینز ٹیم نے چاندی جبکہ ویمن ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ شمس الحق نے ڈسک  تھرو میں کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔ رابعہ کبیر نے 25 میٹر شوٹنگ کے انفرادی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ کراٹے کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں ظفر اقبال نے سلور اور نصیر احمد نے 67 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ تائیکواڈو میں سدرہ بتول نے سلور، نقاش ہمدان نے برونز میڈل جیتا۔ کلثوم ہزارہ  انفرادی کراٹے مقابلے میں سلور میڈل لے اڑیں۔ نجمہ پروین نے 200 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔