Thursday, April 25, 2024

13 لاکھ پنشنرز کو واجبات گھر کی دہلیز پر پہنچائیں گے ، مراد سعید

13 لاکھ پنشنرز کو واجبات گھر کی دہلیز پر پہنچائیں گے ، مراد سعید
March 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات گھر کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے حوالے سے پاکستان پوسٹ نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا بڑی عمر کے لوگوں کے لیے کورونا وائرس نہایت مہلک ہے۔ اپنے بزرگوں کو کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی۔ مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو انکی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے۔ پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔