Friday, April 26, 2024

13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب

13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب
October 11, 2020
ڈی جی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی۔ سردار عثمان بزدار نے خواجہ جلال الدین رومی کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 13 اسپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا۔ جنوبی پنجاب میں خصوصی طور پر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے تاجر اور صنعتکار برادری کے لئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا بھی جلد افتتاح کیا جائے ۔ اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔ خواجہ جلال الدین رومی کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا وژن اور کاوشیں لائق تحسین ہے۔