Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

13 سالوں میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں ؟ فرخ حبیب

13 سالوں میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں ؟ فرخ حبیب
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا 13 سالوں میں سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں ؟

فرخ حبیب نے کہا سندھ کے عوام لاقانونیت، اندھیر نگری چوپٹ راج، مہنگائی، لوٹ مار پر پیپلز پارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 2018 سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں۔ ن لیگ کے بجلی اور گیس کے مہنگے منصوبوں کی قیمت آج عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔