Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا بچہ دم توڑگیا

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا بچہ دم توڑگیا
October 8, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بانوے روز میں داخل ہو گئی۔ گزشتہ روز بھارت مخالف مظاہرے میں زخمی ہونے والا بارہ برس کا بچہ جنید احمد اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا۔ بچے کی تدفین پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر کی گئی۔ بچے کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وادی میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بانوے روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو دس سے تجاوز کرگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے فائر کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بارہ مولا، بھیر واہ، باندی پورہ اور سوپور سمیت متعدد علاقوں میں نہتے مظاہرین پر بھارتی فوج اور پولیس نے بدترین تشدد کیا جبکہ بارہ برس کا ننھا حریت پسند جنیداحمد بری طرح پیلٹ گنز سے زخمی ہوا۔ جنید کے سر اور سینے پر پیلٹ گن کے فائر لگے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جام شہادت نوش کر گیا۔ ننھے حریت پسند جنید احمد کی شہادت کے بعد سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت قیادت نے ہڑتال کی کال تیرہ اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو نظربند اور گرفتار کررکھا ہے۔ مسلسل کرفیو اور ہڑتال کے باعث کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔