Thursday, March 28, 2024

128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو گی

128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو گی
October 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے 128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ اپنے بچوں کو  پولیو سے بچائیں۔ اپنا فرض نبھائیں۔ موذی مرض پولیو کے خاتمے کے لیے 26 اکتوبر سے 128 اضلاع میں 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائیں جائیں گے۔ 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ 26 اکتوبر سے  پنجاب کے 33 اضلاع، بلوچستان 33، سندھ 41، گلگت بلتستان 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم ہوگی۔ معاون برائے صحت فیصل سلطان کہتے ہیں حکومت پاکستان ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئےبھرپور جدوجہد کررہی ہے۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے ہر مہم میں پلوائے جائیں۔ فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں متحد ہوکر جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔