Thursday, May 9, 2024

120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا کیس سماعت کے لیے مقرر

120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا کیس سماعت کے لیے مقرر
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)  120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 5 جنوری کو سماعت کریگا۔ جسٹس مظہر عالم خان ، جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ میں شامل ہیں۔ وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا گیا۔

عدالت نے 21 اکتوبر کو نئی 120 عدالتوں کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ دیا تھا۔