Friday, April 19, 2024

120 نئی احتساب عدالتوں کیلئے 120 ججز سمیت 1800 افسران و ملازمین درکار ہیں، وزارت قانون

120 نئی احتساب عدالتوں کیلئے 120 ججز سمیت 1800 افسران و ملازمین درکار ہیں، وزارت قانون
July 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب کی 120 نئی عدالتوں کے لیے 120 ججز سمیت 1800 افسران و ملازمین درکار ہیں۔ وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔ وزارت قانون نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے لیے کتنا عملہ درکار، تنخواہ کتنی دینا پڑے گی؟۔ سالانہ کتنے لاکھ کا پانی پیا جائے گا سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق ایک احتساب کے لیے جج سمیت 15 افسران و ملازمین درکار ہونگے۔ احتساب عدالت کے جج کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 15 ہزار 894 روپے بشمول تمام الائونسزہے۔ رجسٹرار کو ایک لاکھ 12 ہزار 5 روپے، سیکرٹری جج کو 51 ہزار 17 روپے بشمول الائونسز دینا ہوںگے۔ ایک سو 20 احتساب عدالتوں کو الائونسز کی مد میں 70 کروڑ، ریگولرالائونسز کی مد میں 65 کروڑ، جوڈیشل الائونس اور اسپیشل جوڈیشل الائونس کی مد میں 24 کروڑ سے زائد ادا کرنا ہونگے۔ احتساب عدالتوں میں سالانہ 60 لاکھ کا پانی پیا جائے گا۔ گرم سرد موسم پر 24 لاکھ خرچ ہونگے۔ 64 لاکھ موبائل فون اور لینڈ لائن فون پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 کروڑ 60 لاکھ کی اسٹیشنری درکارہوگی۔ اخبارات، پریا ڈیکلز، بکس پر 4 کروڑ 80 لاکھ اور پرنٹنگ پبلیکیشن پر سالانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔