Saturday, April 20, 2024

11 سیاسی جماعتوں کا اکٹھ ایک فلاپ شو، حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ ناکام قرار دیدیا

11 سیاسی جماعتوں کا اکٹھ ایک فلاپ شو، حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ ناکام قرار دیدیا
October 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) 11 سیاسی جماعتوں کا اکٹھ ایک فلاپ شو تھا۔ وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ جلسے کو ناکام قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے جلسے کو ناکام قراردیتے ہوئے ایک تصویر شیئرکی اور کہا کہ وہ تو میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے ہیں۔۔ جلسے کے اختتام پر 92نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اپوزیشن کا ایک ہی مؤقف ہے لٹ گئے، مرگئے برباد ہو گئے، جلسہ ناکام ہو گیا، صرف 15 سے 18 ہزار لوگ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا۔ جس کی بہار یہ ہو اس کی خزاں نہ پوچھ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیلنج جیت چکے ہیں۔ اپوزیشن والے ایک اسٹیڈیم نہ بھر سکے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ دیواروں سے سر مار رہے ہیں، اِنہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ 11 پارٹیوں نے فلاپ شو کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 اپوزیشن ملکر پورے پاکستان سے صرف 8 ہزار لوگ جمع کر سکیں۔ آدھے سے زیادہ اسٹیڈیم خالی رہا۔ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے گوجرانوالہ کے جلسے سے ثابت ہو گیا۔ اپوزیشن کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔ یہ عوامی مسائل کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے باہر نکلے ہیں۔ وزیراعظم کسی صورت اِنہیں این آر او نہیں دیں گے۔