Friday, May 10, 2024

11 افراد کو قتل کرنیوالے باپ اور چار بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

11 افراد کو قتل کرنیوالے باپ اور چار بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 20, 2020

سکھر ( 92 نیوز) پنوعاقل میں باپ کا بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنیوالے 4 بیٹے اور باپ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیے گئے ۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم عبد الوہاب اور اسکے چار بیٹوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی

پنوعاقل کے تھانہ کینٹ میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج  ہے ، سکھر: مقدمے میں قتل کے ساتھ دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ،  ملزمان نے گزشتہ روز اپنے خاندان کے 11 افراد کو سوتے میں گلے کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا تھا۔

مقتولین میں 5 بچے 6 خواتین شامل ہیں، بچوں کی عمریں ایک سے چار سال کے درمیان تھیں۔