Thursday, April 18, 2024

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحریک پیش کی جائے گی۔ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کرایا جائے گا۔ پارلیمنٹ قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی بحث کرے گی۔ غیرت کے نام پر قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت تک دی جا سکے گی۔