Tuesday, May 7, 2024

10سال سےزائد عرصہ گزرنےکےباوجود بےنظیربھٹو فلائی اوور کی تعمیر نامکمل

10سال سےزائد عرصہ گزرنےکےباوجود بےنظیربھٹو فلائی اوور کی تعمیر نامکمل
July 16, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں فلائی اوور کی تعمیر کا عجب منصوبہ سامنے آگیا۔ ایک، دو نہیں، دس سال سے بھی زائد کا عرصہ گزر گیا، بےنظیربھٹو فلائی اوور مکمل نہ ہو سکا۔ سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے حلقہ انتخاب کے لوگ منصوبے کی تکمیل کی راہ تک رہے ہیں۔ مشرف دور میں حیدرآباد ہالہ ناکہ پر فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہوا۔ کبھی فنڈز کی عدم دستیابی تو کبھی دیگر رکاوٹوں کے باعث  منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ دوہزار آٹھ میں پیپلزپارٹی کی سرکار برسراقتدار آئی تو فلائی اوور کا نام بے نظیر بھٹو سے منسوب ہو گیا۔ شہری خوش ہوئے کہ اب یہ منصوبہ مکمل ہو گا مگر جیالوں سرکار کا پہلا دور ختم  ہونے پر بھی منصوبہ ادھورا  ہے۔ سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کا حلقہ انتخاب پی ایس باسٹھ میں بے نظیر بھٹو فلائی اوور منصوبے کی تکیمل کی راہ میں قانونی انتظامی رکاوٹیں ختم ہوئیں نہ منصوبہ مکمل ہوا۔ حیدرآباد کے ایسے ایک نہیں کئی منصوبے ہیں جو تکمیل کی راہ تک رہے ہیں۔