Sunday, September 8, 2024

100روز کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ حساب ہم نے خود دیا ، چودھری سرور

100روز کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ حساب ہم نے خود دیا ، چودھری سرور
November 30, 2018
کراچی (92 نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا  100روز کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ حساب ہم نے خود دیا۔ کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر گورنر سندھ اور گورنر پنجاب میں ملاقات ہوئی۔ بڑی بیٹھک میں حکومتی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پہلی حکومت ہے، جس نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کراچی والوں نے ہمیشہ بڑا پیار دیا، جو بھلایا نہیں جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا سندھ حکومت آڈٹ پر کنفیوژ ہے، کچھ بھی ہو، منصوبے تو مکمل کریں گے۔ ملاقات کے بعد گورنر پنجاب کی مزار قائد پر حاضری ہوئی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ گھمبیر ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز سے پانی کا مسئلہ حل کرے گی۔ گورنر پنجاب مزار قائد سے کنگری ہاوس پہنچے، جہاں پیر پگارا سے ملاقات میں وفاقی حکومت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔