Friday, April 19, 2024

1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالکان لازمی ٹیکس ریٹرن فائل کریں ، ترجمان ایف بی آر

1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالکان لازمی ٹیکس ریٹرن فائل کریں ، ترجمان ایف بی آر
January 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالکان لازمی ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لئے ایکٹیو ٹیکس گزار ہونا لازم ہے۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیئے ایف بی آر ہیلپ لائن قائم ہے جس پر پبلک اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتی ہے۔ ہیلپ لائن سے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں ، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنزپر رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ادھر ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری 2020 تک توسیع کر دی ۔