Thursday, April 18, 2024

100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت ملے گی، حمزہ شہباز

100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت ملے گی، حمزہ شہباز
July 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت ملے گی۔

سوموار کو روشن گھرانہ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے پر ریلیف میں جولائی میں دیا جائے گا۔ مفت بجلی کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اس ریلیف سے ایک سال میں 90 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے، سیاست بچاتے یا ریاست، آج سب لوگوں کو سیاست سے ہٹ کر ریاست کی فکر کرنی چاہئے۔ غربت اور بے روزگاری پسی عوام کو اپنے پاؤں کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ساتھ کھلواڑ نہیں کروں گاقوم اور بچے ریلیف کو ترس گئے ہیں۔ دوسو ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب بولے کہ پاکستان کڑے حالات سے گزر رہا ہے، میرا تین ماہ کا سفر آئین قانون کا سامنا کرتے گزرا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر دوسو ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، کابینہ کے بغیر فیصلہ کررہے ہیں نیب کیس بنے گا میں پھر بھی عوام کو ریلیف دیا۔