Sunday, May 12, 2024

10 ستمبر کو نواز شریف آگئے تو ان کی سیاست میں بہتری آسکتی ہے، شیخ رشید

10 ستمبر کو نواز شریف آگئے تو ان کی سیاست میں بہتری آسکتی ہے، شیخ رشید
September 5, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی نشانہ باندھ لیا، بولے 10 ستمبر کو نواز شریف آگئے تو ان کی سیاست میں بہتری آسکتی ہے، فضل الرحمٰن کے پیچھے لگ کر انہوں نے اپنی عاقبت خراب نہیں کرنی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کی اے پی سی کو کھایا پیا منہ صاف کیا کے مصداق قرار دیدیا ہے، انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ کوئی تحریک نہیں چلے گی۔ وزیر ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کو فرنٹ فٹ کا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان، فوج اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے معاملات درست کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا، فیصلہ کیا گیا کہ درآمد گندم کی ترسیل ریل کے ذریعے کی جائے گی، مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے افسروں کو ٹاسک دے دیا گیا، مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کو بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔