Thursday, May 19, 2022

10 سال بعد وادی تیرہ پہنچنے والے متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

10 سال بعد وادی تیرہ پہنچنے والے متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد
March 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - 10 سال بدامنی کے ڈر سے ہجرت کرنے والے خاندان واپس وادی تیرہ پہنچ گئےـ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وادی تیراہ میں پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھرہونے والے خاندانوں کی 10 سال بعد آبائی علاقے میں واپسی ہوگئی۔ متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر واپس آنے والے متاثرین نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15,691 خاندانوں کے ایک لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کی جائے گی۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا اور متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے دوران ملک اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور قبائلی ضلع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی آبادی نے سیکورٹی فورسز کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔ جرگے میں سول انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔