Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوٹیوب پوڈکاسٹ پروگرام سے پیسہ کمانا ممکن

یوٹیوب پوڈکاسٹ پروگرام سے پیسہ کمانا ممکن
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے صارفین کے لیے کمائی کا ایک اور ذریعہ فراہم کردیا، اب یوٹیوب پوڈکاسٹ ’’ دی اپلوڈ ‘‘ پروگرام سے پیسہ کمانا ممکن ہوگا۔

یوٹیوب نے باضابطہ اپنا پوڈ کاسٹ جاری کیا ہے تاکہ صارفین کی بڑی تعداد اس جانب راغب ہوسکے۔ دی اپلوڈ کے نام سے یوٹیوب نے اپنے پوڈکاسٹ کی پہلی قسط پیش کی ہے جس میں آگے مزید سہولیات کا بھی اعلان متوقع ہے۔ اس کا مقصد ہر قسم کے تخلیق کاروں کو اظہار رائے اور رقم کمانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پوڈکاسٹ میں یوٹیوب کے کامیاب ترین افراد کے انٹرویو نشر ہوں گے۔ ان میں وہ سفر اور کامیابی سے متعلق تجربات سے آگاہ کریں گے۔ پہلے مرحلے میں للی سنگھ، شالب مارشل اور ایمی چو جیسے مشہور یوٹیوبر بلائے جائیں گے۔

گزشتہ برس یوٹیوب کے اپنے اعدادوشمار سے انکشاف ہوا ہے کہ میوزک اسٹریمنگ کی شرح میں اضافہ ہوا اور یوٹیوب میوزک کے 7 کروڑ 70 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو باضابطہ سبسکرپشن کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔