Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یومِ دفاع یقین دلاتا ہے ہم ناقابل تسخیر ہیں، شہباز شریف

یومِ دفاع یقین دلاتا ہے ہم ناقابل تسخیر ہیں، شہباز شریف
September 6, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا، یومِ دفاع یقین دلاتا ہے ہم ناقابل تسخیر ہیں۔ 

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی یادگار شہدا مناواں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مسلح افواج کے جوانوں نے عظیم قربانیوں سے داستان رقم کی۔

اُن کا کہنا تھا، شہیدوں کا لہو پکار رہا ہے کہ قوم کس حالت میں ہے، مہنگائی کا طوفان نہ روکا تو سب بہا کر لے جائے گا۔ معیشت کی کمزوری دور کئے بغیر ملکی دفاع درست نہیں کیا جاسکتا۔

اپوزیشن رہنماء نے شکوہ کیا کہ ہم نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی لیکن اسے ٹھکرا دیا گیا۔ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ مزید کہا کہ، دعا کرتے ہیں افغانستان میں امن قائم ہو جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا، یوم دفاع منانے کا مقصد ملک کے جغرافیہ، نظریے اور جمہوریت کا تحفظ ہے۔