Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
October 6, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کر دی۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔ دوران امیگریشن نام ای سی ایل میں پایا گیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا نام 2013 میں نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی کا نام توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کو 2020 میں ون پرمشن پر بیرون ملک جانے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا نام اس وقت بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔