Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالینڈ اور بیلجیئم سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا

ہالینڈ اور بیلجیئم سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ہالینڈ اور بیلجیئم سے تعلیم یافتہ مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں انھیں تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔  

بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے۔ انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں سب سے اہم اور مرکزی کر دار ادا کیا ۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی درخواست پر 1976 میں پاکستان آئے اور ایٹمی پروگرام کا حصہ بنے۔

محسن پاکستان نے 8 سال کے انتہائی قلیل عرصہ ایٹمی پلانٹ نصب کیا ۔ 28 مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔ انہیں شاندار اور بے لوث خدمات پر نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔