Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کپتان بابر اعظم مکمل طور پر ہمارے پلان کیساتھ کھڑے ہیں ، وسیم خان

کپتان بابر اعظم مکمل طور پر ہمارے پلان کیساتھ کھڑے ہیں ، وسیم خان
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر ہمارے پلان کیساتھ کھڑے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور رمیز راجہ کے درمیان اختلافات کی خبروں پر پی سی بی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق سے منافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کپتان بابر اعظم مکمل طور پر ہمارے پلان کیساتھ کھڑے ہیں۔ رمیز راجا کیساتھ گزشتہ روز کچھ کھلاڑیوں کی ملاقات بہت مثبت رہی۔ ملاقات میں آئندہ کی کرکٹ کے حوالے سے بات ہوئی ۔

 انہوں نے کہا آئندہ کی بین الاقوامی اسائنمنٹس کیلئے اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کی پشت پناہی کرنے سے توجہ ورلڈکپ پر مرکوز ہو سکے گی۔